پنجاب حکومت نے نئی صنعتی پالیسی متعارف کرا دی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو 10 سال تک انکم ٹیکس سے استثنیٰ سمیت متعدد خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے اعلان کیا کہ فری انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاروں کو چار سالہ آسان لیز، 30 روز میں این او سی اور صنعتی مشینری کی درآمد پر صفر فیصد کسٹم ڈیوٹی فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ، بھلوال اور رحیم یار خان کے صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران فارماسیوٹیکل، فوڈ پروسیسنگ، مصنوعی چمڑا، لیتھیم بیٹریز، الیکٹرک بائیکس اور ٹائلز کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنیاں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پنجاب کا رخ کر رہی ہیں اور جلد صوبے میں نئی فیکٹریاں قائم ہوں گی۔ ایک بڑے موبائل مینوفیکچرنگ منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جس کی پیداوار آئندہ سال شروع ہونے کی توقع ہے۔

تقریب میں کاروباری رہنماؤں نے صنعتی لاگت کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کا مطالبہ بھی کیا۔ دو روزہ نمائش میں سینکڑوں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی جہاں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور صنعتی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار