پنجاب یونیورسٹی میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، نوجوان جان کی بازی ہار گیا
پنجاب یونیورسٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیل کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس کے قریب واقع گراؤنڈ میں نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے کہ اسی دوران معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریحان گل کے نام سے ہوئی ہے، جو یونیورسٹی کے ایک افسر محمد یعقوب کا بیٹا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران نوجوانوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں، جس کے باعث ریحان گل کے سر پر شدید چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی گئی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
_2026_07_06_09_32_44_57518456.jpg)


Leave A Comment