پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت، سردار اویس لغاری
ایشیا اردو
ڈیرہ غازیخان/ نعمان حفیظ
مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت جبکہ پی ٹی آئی کو جیت کا اور مسلم لیگ ن کو شکست کا اندازہ ہی نہیں ہواٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولنگ کے آخری وقت تک دھاندلی زیادتی کا شور مچانے والی پی ٹی آئی اپنی حیران کن فتح پر ہکا بکا اور پر اعتماد مسلم لیگ ن اپنی غیر متوقع شکست پر ششدر ہے سردار اویس لغاری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہنگائی کے خلاف بھرپور ردعمل دیا ہے۔ اور دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پونے چار سال تک پی ٹی آئی حکومت کے ظلم جبر استحصال اور انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں نے اپنوں کی بجائے ماضی قریب کے مخالفین کو اپنانے کے فیصلے کو قبول نہیں کیا اور اختلافات کا شکار ہو گئےانہوں نے کہا کہ آئیے سبق سیکھیں اور ازسرنو صف بندی کرتے ہوئے نئی سمت کا تعین کریں۔



Leave A Comment