قلعہ عبداللہ میں ہوٹل پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ملزمان فرار
قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈا میں نادرا مارکیٹ کے قریب ایک ہوٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں داد محمد کاکڑ، سید جعفر آغا، مطیع اللہ اور متک آغا شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، تاہم ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_06_01_08_42_10_98212101.jpg)


Leave A Comment