کوئٹہ: کراچی سے کوئٹہ آنے والے ایک خاندان پر بلوچستان کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ گاڑی میں موجود دو کمسن بچے محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق خاندان سفر کے دوران مبینہ طور پر گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ واقعے کے وقت گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے اور انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار