کوئٹہ لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ کیس میں اہم انکشاف، ملزم ہسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا
کوئٹہ کے سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا شخص ہسپتال کا لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ نکلا ہے، جس کا تعلق ضلع نوشکی سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم ہمایوں شاہ کی موت ہو چکی ہے، تاہم اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے ملزم کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھجوا دیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات سامنے آ سکیں۔
حکام کے مطابق فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور کیس میں مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
_2026_06_07_10_52_38_62264554.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment