کوئٹہ میں تیزاب گردی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، ہسپتالوں میں ہڑتال
بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ دیگر تمام طبی سہولیات کا بائیکاٹ کیا گیا جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی۔
ینگ ڈاکٹرز نے شہر میں احتجاجی ریلی بھی نکالی، جس میں مظاہرین نے سیکرٹری صحت بلوچستان اور سول ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف نعرے لگائے۔ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
مظاہرین نے سیکرٹری صحت، ایم ایس اور سکیورٹی انچارج سول ہسپتال کو معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ پہنچتے ہی ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔
تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کی ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔
_2026_06_08_08_30_06_81644527.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment