رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ ہراسانی، انکوائری کا آغاز
رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 22 مارچ کی رات فیمیل میڈیکل یونٹ میں ڈیوٹی کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جس پر ہاؤس آفیسر ڈاکٹر حافظہ رابعہ بتول نے اعتراض اٹھایا۔
درخواست کے مطابق ایک کمرے میں موجود مشکوک صورتحال پر سوال کرنے کے بعد مبینہ طور پر تنازع پیدا ہوا اور خاتون ڈاکٹر کے مطابق انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں شور شرابے کے دوران متعلقہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ انتظامیہ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
_2026_05_03_08_20_50_74484010.jpg)


Leave A Comment