رحیم یارخان: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار
رحیم یارخان میں تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے چک 112 پی کے قریب سیم نالے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
_2026_05_15_16_09_24_12989675.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment