موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔
 ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک  زخمی ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق افراد کار میں بری طرح پھنس گئے ، ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار