بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان
بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔پنجاب،بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کےمطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ تیئیس جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہےگا،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیاگیاہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق آج سے انیس جنوری کےدوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔بیس سےتیئیس جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگرپہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق لاہور،سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔آج اسکردو میں منفی9،گوپس منفی8،بگروٹ منفی5اور کالام میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



Leave A Comment