راجن پور: راجن پور بڑی تباہی سے بچ گیا۔دو کلو وزنی بم کو ناکارہ
راجن پور: راجن پور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ علاقے میں ریموٹ ڈیوائس بم کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے فوری متحرک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بھرپور مستعدی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے دو کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریموٹ ڈیوائس بم کو محفوظ طریقے سے ڈسپوز کیا، جس سے علاقے میں ممکنہ بڑے سانحے سے بروقت بچاؤ ممکن ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



Leave A Comment