ایران پر پابندیاں ختم ہوتے ہی تیل خریدنے پر غور کریں گے: رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستان ایران سے تیل خریدنے کے امکان پر غور کرے گا۔
مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے اور مختلف ممالک اس سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات آئندہ چند برسوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان تیل کی درآمد کے حوالے سے اہم فیصلے کر سکتا ہے۔
سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت پاکستان مخالف عناصر کی مالی معاونت کر رہا ہے، تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز ایسے خطرات کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔
سیاسی صورتحال کے حوالے سے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ایک سنجیدہ سیاسی جماعت کے طور پر کردار ادا کرے تو اس کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاقِ جمہوریت کی طرف آنا چاہیے۔
_2026_06_29_05_49_32_59579952.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment