امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگ بندی مؤثر نہ رہنے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ایران نے حوثی تحریک کو بحیرۂ احمر کے تجارتی راستے بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 1.05 ڈالر (تقریباً 1.25 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالر (تقریباً 1.3 فیصد) بڑھ کر 79.98 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 12 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ برینٹ خام تیل مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل دوسرے ہفتے بھی بڑھوتری کے رجحان میں ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار