روبن آبزرویٹری نے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے دریافت کر لیے
نیویارک: ویرا سی روبن آبزرویٹری نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔
آبزرویٹری نے 80 ہزار سے زائد پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیا، جن میں کچھ ایسے سیارچے شامل ہیں جو پہلے نظر آئے تھے مگر بعد میں ان کے مدار کی وضاحت نہ ہونے کے باعث گم ہو گئے تھے۔
ماہرین نے بتایا کہ اس اہم ڈیٹا کا مکمل تجزیہ ابھی جاری ہے، اور یہ غیر معمولی دریافتیں ایک سال سے کم عرصے میں حاصل کی گئی ہیں۔ ڈیٹا کی تفصیلات روبن آربٹ ویور اور روبن ایسٹیرائڈ ڈسکوریز ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافتیں کائنات کے مزید رازوں کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی، اور مستقبل میں یہ رفتار مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو خلائی تحقیق کے نئے امکانات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
_2026_04_04_16_35_09_94260742.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment