روجھان کے اندس ہائی وے سریا روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور ان کا 6 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور شہریوں نے ٹریفک حادثات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار