روس کی ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی حمایت، مذاکراتی حل پر زور
روس نے ایک بار پھر ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے تحت ایران کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جو اس معاہدے کے دیگر رکن ممالک کو حاصل ہیں اور عالمی برادری کو ایران پر اضافی شرائط عائد نہیں کرنی چاہئیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس 2015 کی طرح ایک بار پھر ایران کے افزودہ یورینیم کی منتقلی اور محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ تنازع جلد حل نہ ہوا تو تمام فریقوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان یورینیم کی منتقلی پر اصولی اتفاق موجود ہے، تاہم امریکا کی جانب سے سخت مؤقف کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچ جائیں گے۔
_2026_05_19_06_24_36_15316679.jpg)


Leave A Comment