سرگودھا کے علاقے میگھ کدھی میں زرعی زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد احسن جبکہ زخمی بھائی کی شناخت حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زمین خالی نہ کرنے پر فائرنگ کی۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار