سرگودھا:موٹر سائیکل رکشہ کی ٹرالی سے ٹکر ماں بیٹی جاں بحق، متعدد زخمی
ایشیا اردو
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ پر سوار افراد بھلوال سے چک تیرہ شمالی جارھے تھے کہ مسیحی قبرستان کے قریب گنے سے لدی ٹرالی ڈمپر کو اورٹیک کرتے ھوئے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکراگئی جس سے رکشہ میں سوار زاہدہ اور 8سالہ ماھنور موقع پر جاں بحق ھوگئیں جبکہ غلام مرتضے مطلوب بی بی ۔مصباح بی بی اور زافران زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ھسپتال میں داخل کروادیا گیا ھے۔ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment