سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر محمد بن سلمان کو مبارکباد دی اور پاکستان کی امن کوششوں میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔ دوسری جانب محمد بن سلمان نے اس معاہدے کی کامیاب تکمیل کو خطے میں امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جلد ایک جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دیں گے، جو سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں مکمل کیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار