مہنگائی میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائر 17.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی تفصیلات جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق اہم اعداد و شمار سامنے رکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی مہنگائی 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی، جس میں صنعتی، زرعی اور خدمات کے شعبوں کی کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور توقع ہے کہ جون کے آخر تک یہ 18 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ بیرونی کھاتوں کے استحکام میں مدد دے رہا ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگراموں سے حاصل رقوم نے ذخائر کو سہارا دیا ہے، جبکہ مجموعی معاشی اشاریے بتدریج بہتری کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ تاہم عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور جغرافیائی کشیدگی کو آئندہ چیلنجز قرار دیا گیا ہے۔
_2026_06_16_09_14_24_70732473.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment