“سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اگانے میں کامیابی حاصل کر لی”
نیو یارک: سائنس دانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی یعنی regolith میں کامیابی کے ساتھ چنے اُگانے کا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی مستقبل میں انسان کے چاند پر مستقل قیام کے امکانات کے لیے اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
تازہ تحقیق کے مطابق چاند کی سخت اور ناہموار مٹی میں فصلیں اُگانا ممکن ہے، جس سے مستقبل میں وہاں انسان کے رہنے اور خوراک کی پیداوار کے امکانات روشن ہوتے ہیں۔
NASA اور دیگر بین الاقوامی خلائی ادارے اس بات کے لیے پُرامید ہیں کہ آئندہ برسوں میں انسان چاند پر اترے گا اور وہاں مستقل طور پر قیام کرے گا، تاہم غذائی پیداوار سمیت ماحولیات سے متعلق متعدد چیلنجز موجود ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ انسان کو چاند پر زندہ رہنے کے لیے فصلیں اُگانے کی صلاحیت فراہم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے اور مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گا۔
_2026_03_08_15_10_13_25093331.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment