مانٹرنگ ڈیسک

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے،جبکہ کینیا زائر کے مطابق پولیس کی جانب سے غلط شناخت کے نتجے میں گولی لگی جس کے بعد ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موت کی نید سو گئے ،ارشد شریف کے ڈرائیو زخمی ہیں
خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کی وفات نیروبی میں حادثے کے دوران ہوئی تاہم واقعے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں جبکہ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سینئر صحافی ارشد شریف کراچی میں نجی چینل سے وابستہ تھے جبکہ کچھ عرصہ قبل وہ استعفیٰ دے کر دبئی چلے گئے، ارشد شریف کے انتقال کی خبر کے بعد ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیاادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

ایشیا اردو نیٹ ورک ورک کی پوری ٹیم  اپنے بھائی سئینر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار