سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 17سال قید سنا دی
عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
ملتان میں ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں7سال کی سزا جبکہ دفعہ 82 کے تحت 3 سال ، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ471 کے تحت 2 سال ، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ،،،
جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھاسند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ،،ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی,الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے,
ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا
مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں



Leave A Comment