ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مدر کئیر اسپتال کے بنانے سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔اسپتال چار منزلہ ہو گا ، اسپتال کی بیسمنٹ بھی بنائی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا 27 کنال پر محیط ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہے۔ اسپتال کے عملے کے لئے پانچ منزلہ ہاسٹل بھی تعمیر ہوگا۔ اسپتال میں زچہ بچہ کے لئے الگ الگ بلاک ہوں گے۔ اسپتال میں دنیا کا جدید ترین آپریشن تھیٹر بنایا جائےگا۔ اسپتال میں جدید ترین سی ٹی سکین ، الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں نصب کی جائیں گی۔ اسپتال میں فضلہ تلف کرنے کے لئے مخصوص ٹاور بھی بنے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مختلف اسپتالوں میں مریض تڑپ رہے ہوتے ہیں اس اسپتال سے غریب کو فائدہ پہنچے گا۔ سروے مکمل کر رہے ہیں , دسمبر کے اختتام پر  ضلع کے ہر کنبے کو انصاف صحت سہولت کارڈ ملے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا صحت انصاف کارڈ سے غریب خاندان مفت علاج کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا ابتک 11 ارب کے منصوبے حلقے کی عوام کے لیئے منظور کرا چکا ہوں۔ پچھلی حکومتوں نے اس حلقے کے لیئے کچھ نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا وہاڑی روڈ کا 20 کروڑ کا منصوبہ منظور کرایا ہے جس پر کام چل رہا ہے۔

رپورٹ چوہدری عبدالقیوم

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار