ایشیا اردو

چوہدری عبدالقیوم 

پولیس تھانہ شاہ شمس نے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے احکامات کی روشنی میں شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے  126 بوتل والائتی اور 160 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی ملزم کو تھانہ شاہ شمس کی حدود ہاشمی کینال روڈ سے رکشہ میں شراب لیجاتے گرفتار کیا ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد بشیر سکنہ حسین آگاہی ملتان سے ہوئی کاروائی سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی زیر نگرانی ، ڈی ایس پی ممتاز آباد حفیظ الرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہ شمس راو علی حسن نے ٹی ایس آئی یونس گل اور کنسٹیبل طارق اقبال و تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کی

ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار