نوجوان باصلاحیت ہیں اور فری لانسنگ سے روزگار کما رہے ہیں: شزہ فاطمہ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سیکھنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بڑی تعداد میں فری لانسنگ اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے روزگار کما رہے ہیں۔
شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق حکومت، گوگل فار ڈیولپرز اور دیگر اداروں کے اشتراک سے شروع کیا گیا ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ پروگرام نوجوانوں کو جدید اے آئی مہارتیں مفت فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پہلی بار وائب کوڈنگ بھی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے نوجوان سادہ ہدایات کے ذریعے موبائل ایپلیکیشنز اور گیمز بنا سکیں گے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
_2026_06_09_09_48_29_42187378.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment