وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشین لرننگ اور لینگویج ماڈلز کو مقامی زبانوں میں فروغ دینا ضروری ہے تاکہ کوئی بھی شہری اس ترقی سے پیچھے نہ رہ جائے۔ شزا فاطمہ کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہر افراد کی بھی بڑی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حکومتی امور میں شفافیت آئے گی اور حکومت شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد اگلے مرحلے میں لاہور ایئرپورٹ کو بھی لیز پر دینے کا منصوبہ ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار