شجاع آباد میں ٹریفک حادثہ، ویگن ڈرائیور کی غفلت سے 2 افراد جاں بحق
شجاع آباد کے چک آر ایس فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ویگن کی جانب سے اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 22 سالہ محمد شان سیمت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں میں 29 سالہ شاہد، 10 سالہ نامعلوم بچہ، 60 سالہ خلیل احمد اور 35 سالہ نامعلوم خاتون شامل ہیں، جنہیں سر پر چوٹیں آئیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو شجاع آباد اور نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment