سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مجموعی حجم 900 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال یہ رقم 520 ارب روپے تھی۔

غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔

اسی طرح وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 50 سے 60 ارب روپے اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

رواں مالی سال سندھ کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1018 ارب روپے تھا، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے مختلف شعبوں میں ترجیحات اور دستیاب وسائل کے مطابق نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار