اسنیپ چیٹ کی پیرنٹ کمپنی، اسنیپ انکارپوریٹڈ، نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر تقریباً 1000 ملازمین کو فارغ کرنے اور 300 خالی اسامیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس تنظیمِ نو سے 2026 کی دوسری ششماہی تک 500 ملین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔

چیف ایگزیکٹو ایون اسپیگل کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ٹولز پہلے ہی چھوٹی ٹیموں کو زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں کام مکمل کرنے میں مدد دے رہے ہیں، جس سے اہم منصوبوں کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی کے استعمال سے دہرائے جانے والے کام کم ہوں گے، آپریشنز کی رفتار بڑھے گی اور صارفین، شراکت داروں اور اشتہاری اداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

اسنیپ انکارپوریٹڈ اب اُن بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے رواں سال ملازمین میں کمی کا اعلان کیا، جن میں میٹا، ایمیزون، اوریکل، گوپرو اور بلاک شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ سرمایہ کاری اب اُن شعبوں میں مرکوز کی جا رہی ہے جہاں طویل المدتی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار