سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پاکستان میں رجسٹریشن پر عدم آمادگی، پی ٹی اے نے سینیٹ کمیٹی کو رپورٹ پیش کر دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹریشن اور دفاتر قائم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت دیگر بڑے پلیٹ فارمز سے رابطہ کیا گیا، تاہم مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق کمپنیوں نے پاکستان میں فوجداری مقدمات کے خدشات اور ریگولیٹری ابہام کو اپنی عدم دلچسپی کی وجوہات قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے اور دیگر معاملات پر شکایات موصول ہونے کی صورت میں ہی کارروائی کی جاتی ہے، جبکہ بعض معاملات ابھی تک زیر غور ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق مستقبل میں کسی بھی شکایت پر مقررہ طریقہ کار کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
_2026_05_01_15_57_33_18014492.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment