سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار، ڈاکٹروں کا انتباہ
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی صحت اور ذہنی کیفیت کے لیے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن دنیا کا اثر نوجوان نسل کو منفی سمت میں لے جا رہا ہے۔
برطانیہ میں جاری “گروئینگ اپ اِن دی آن لائن ورلڈ” نامی مشاورت میں کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا، جن میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں، ایپس کے وقت کی حد مقرر کرنا اور نشہ آور فیچرز کو کنٹرول کرنا شامل ہے۔
رپورٹ میں اکیڈمی آف میڈیکل رائل کالجز نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ایک ایسی نسل دیکھ رہے ہیں جو آن لائن مواد کے زیرِ اثر آکر ذہنی دباؤ، نفرت انگیزی اور بعض صورتوں میں انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 454 ڈاکٹروں پر کیے گئے ایک سروے میں تقریباً نصف ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے ایسے بچوں کا علاج کرتے ہیں جن کی ذہنی یا جسمانی تکلیف براہِ راست آن لائن مواد سے جڑی ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لیے فوری اور مؤثر پالیسی اقدامات ضروری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ذہنی اور جذباتی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
_2026_05_27_09_24_00_69565712.jpg)


Leave A Comment