: ڈائٹ سافٹ ڈرنک سے معدے کی سخت گانٹھ ختم، امریکی ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف
امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن طبی کیس رپورٹ کیا ہے، جس میں ایک معمر خاتون کے معدے میں موجود سخت گانٹھ (گیسٹرک بیزور) ڈائٹ سافٹ ڈرنک کے استعمال سے مکمل طور پر تحلیل ہو گئی۔ یہ کیس ایک معروف طبی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔
خاتون ایک ماہ سے پیٹ کے اوپری حصے میں شدید درد اور جلن کا شکار تھیں اور عام ادویات سے افاقہ نہیں ہو رہا تھا۔ مزید معائنے پر معلوم ہوا کہ وہ ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا تھیں اور وزن کم کرنے کی دوا استعمال کر رہی تھیں، جس سے ان کا کافی وزن کم ہوا۔
ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی کے ذریعے دریافت کیا کہ معدے میں ایک بڑی سخت گانٹھ موجود ہے، جو ہضم نہ ہونے والے مواد کے جمع ہونے سے بنی تھی۔ علاج کے طور پر وزن کم کرنے والی دوا بند کر دی گئی اور مریضہ کو روزانہ ڈیڑھ لیٹر ڈائٹ سافٹ ڈرنک پینے کا مشورہ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صرف دو دن کے اندر مریضہ کی طبیعت بہتر ہو گئی اور دوبارہ معائنے میں تصدیق ہوئی کہ گانٹھ مکمل طور پر تحلیل ہو چکی ہے، جس کے باعث سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
_2026_07_11_09_23_04_48092668.jpg)


Leave A Comment