کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ستمبر 2026 کے دوران 15 کارروائیوں میں 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے 435 افغان باشندوں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور قیام کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں معاشی مشکلات اور دیگر عوامل کے باعث بعض افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سرحدی علاقوں میں قانون و ضابطے کے نفاذ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار