پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما ملک سردار علی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں افغان ڈرائیور بھی شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں قبائلی رہنما کا بیٹا شامل بتایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار