ملتان میں لاریٹ اسکول کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ریسکیو کنٹرول روم کو صبح 09:17 پر لاریٹ اسکول کے سامنے پنجاب ہسپتال کے قریب حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم نے 7 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لکڑیوں سے بھرا ہوا لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور، جس کی شناخت 30 سالہ محمد کاشف ولد محمد عاشق کے نام سے ہوئی ہے، کے سر پر گہری اور شدید چوٹ آئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں کاشف کو فوری طور پر سی پی آر (CPR) فراہم کرتے ہوئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار