ایشیا اردو

راجن پور : سابق وزیراعظم اور  پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔
یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تقریب سے خطاب کر  رہے تھے کہ اس دوران  اسٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج  پر لڑکھڑانے کے  باوجود  تقریر جاری رکھی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سےغریبوں کے مال مویشی تباہ ہوگئے، کروڑوں کا سامان دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے فاضل پور اور  راجن پور  تک روڈ بنانے کی ضرورت ہے، حکومت سے گزارش ہےکہ متاثرین کے لیے خاص پالیسی بنائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار