ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیئر رپورٹر

میو نسپل کارپوریشن کی عدم توجہی اور غفلت سے ڈیرہ غازیخان میں حالیہ بارش سے سیوریج کے ناقص سسٹم کے باعث شہر کی سڑکیں کئی کئی فٹ پانی سے بھر گئیں اور 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود نکاسی آب نہ ہو نے سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا جبکہ گزشتہ سات روز سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہو نے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے  ڈیرہ غازیخان میں حالیہ بارش کے بعد شہر کی اکثر سڑکوں پر سیوریج کا گندہ پانی کئی کئی فٹ تک جمع ہو نے سے نہ صرف عوام کو آمدو رفت کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بد بو اور تعفن سے شہریوں کا جینا محال ہو ہو کر رہ گیا ہے اسی طرح گزشتہ سات روز سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بند ہو نے سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں شہریوں صفدر حسین،ماجد افتخار،ملک محمد سلیم،محمد رمضان،حافظ غلام عباس،احتشام خان،محمد اسحاق اور دیگر نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کمشنر ڈیرہ و ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن لیاقت علی چٹھہ اور ممبر صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اہم مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا ئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار