سکھن میں گھریلو جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
سکھن کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر 51 اے میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ واقعہ الجدون کالج کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچے کی ماں تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اسلم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے متعدد خول بھی برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ دونوں میاں بیوی کا تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_04_18_12_18_21_47523448.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment