خیبرپختونخوا کے علاقے فضاگٹ میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ اور بیٹا پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران مقامی افراد کے تعاون سے بیٹے کو زندہ اور بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے والد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ کر رہی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریا میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار