ٹنڈو آدم میں عدالت پیشی کے دوران تین قیدی لاک اپ سے فرار، ایک گرفتار
ٹنڈو آدم میں عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے تین قیدی لاک اپ سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ان ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ سے ٹنڈو آدم لایا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو زخمی حالت میں پایا گیا اور اس کی ٹانگ پر گولی کا نشان بھی موجود تھا۔
باقی دو ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_05_02_09_22_10_21570778.jpg)


Leave A Comment