ٹاگٹ کلنگ،حساس اداروں دو افسران شہید،اصل حقائق کیا ہے جانئیے۔۔۔۔؟
ایشیا اردو
خانیوال نواحی علاقہ پیروال کے قریب ایک نجی ہوٹل پر فائرنگ کے واقعہ میں خفیہ ادارے کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملتان سے ویگو ڈالے میں تین اہلکار اس ہوٹل پر پہنچے۔ جہاں ایک اور شخص ان سے ملنے کے لیے آیا۔ چائے وغیرہ پینے کے بعد خفیہ ادارے کا ایک اہلکار نماز پڑھنے چلا گیا جبکہ باقی دو اہلکاروں پر ان سے ملنے کے لیے آنے والے شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افراد کی شناخت ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر باٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ نوید صادق جھنگ جبکہ ناصر باٹی کا تعلق کبیروالا سے ہے۔2021 میں ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق کو خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ’ستارہ شجاعت‘ دیا گیا تھا۔ قاتل فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی پی او خانیوال اور حساس اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا پولیس قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے ، معاملہ کی بیخ کنی کرکے حقائق سامنے لائے جائیں گے اس ڈبل مرڈر کیس کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خانیوال کا رہائشی ہے , حملہ آور کے زیراستعمال موٹرسائیکل محمد عمر نامی شخص کی ملکیت ہے , موٹرسائیکل کا مالک محمد عمر میلسی کا رہائشی ہے , واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے جبکہ دوسری جانب شہید ہونے والے دونوں افسران کا جسد خاکی نشتر ہسپتال منتقل کردیا جہاں شہید ہونے والے دونوں افسران کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا خانیوال میں فائرنگ سے حساس ادارے کے 2 افسران کی شہادت کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ، شہید ہونے والے افسروں ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ، شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے ، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،نوید صادق سیال انٹیلیجنس آفیسر ستارہ شجاعت جو کہ ملتان میں او سی آفس کمانڈنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے خانیوال کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیںمہر نوید صادق سیال کا آبائی علاقہ پیرکوٹ سدھانہ تھا آجکل پبر والا کے قریب ریائش تھی وہ آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس سیال کے بھانجے مہر شاھد سیال سپیشل برانچ فیصل آباد کے کزن تھےمہر نوید سیال پولیس میں بطور سب انسپکڑ بھرتی ہوئے پھر حساس ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے۔



Leave A Comment