تحصیل صدر ہسپتال تونسہ شریف کے بچہ وارڈ کی نرسری میں گزشتہ شب ہونے والے واقعہ کی انکوئری رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ میں داخل بچہ کو مردہ ظاہر کرنے اور غیر متعلقہ شخص لعل خان کے نرسری شعبہ میں زبردستی گھسنے ، خواتین ہیلتھ سٹاف کے ساتھ گالم گلوچ اور بدتمیزی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ لعل خان کا کوئی مریض ہسپتال میں داخل نہیں تھا۔
بچہ کا والد داخل مریضہ کے علاج معالجہ کی سہولیات پر مطمئن رہے۔
نمونیا میں مبتلا انبیہ نامی وفات نہیں پائی بلکہ وہ زیر علاج رہی۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے ناخوشگوار واقعہ پر انکوائری شروع کرائی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کیاگیا جنہیں  24 گھنٹوں میں تحقیقاتی اور سفارشاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ  گائنی وارڈ میں بچوں کی نرسری میں گھسنے اور خواتین ہیلتھ سٹاف کے ساتھ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لعل خان کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ شریف میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت میں علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار