ٹیکنوفیسٹ 2026: دنیا کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول کی تیاریاں جاری
اسلام آباد: دنیا کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ فیسٹیول 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جی اے پی ایئرپورٹ، شانلی عرفہ میں منعقد ہوگا، جس میں 75 ملین ترک لیرا کے انعامات اور 100 ملین ترک لیرا سے زائد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
فیسٹیول میں 52 مقابلے اور 127 ذیلی کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں راکٹ ٹیکنالوجی، یو اے ویز، زرعی ٹیکنالوجیز، صحت میں مصنوعی ذہانت، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ایئر ڈیفنس سسٹمز شامل ہیں۔ پہلی بار الیکٹرانک وارفیئر، ایڈوانسڈ آٹونومس سسٹمز، مائننگ ٹیکنالوجیز اور ٹیکنالوجیز فار ہیومینٹی جیسے مقابلے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
ٹیکنوفیسٹ کا عالمی اثر روز بروز بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں پاکستانی مڈل سکول کی ٹیم نے سوشل انوویشن کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوان 20 فروری تک www.teknofest.org پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
_2026_02_02_17_37_11_61129421.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment