لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا شاندار آغاز، دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں کی شرکت
لاہور ایکسپو سینٹر میں 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا شاندار آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار شریک ہیں۔
یہ نمائش جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل، گارمنٹ مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایونٹ سمجھی جاتی ہے، جہاں جدید مشینری اور نئی ٹیکنالوجی پیش کی جا رہی ہے۔
نمائش میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور روس سمیت مختلف ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں، جبکہ 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زیادہ کمپنیاں اپنے مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں۔
اس نمائش سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ ملنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
_2026_07_06_09_13_55_36636946.jpg)


Leave A Comment