ایشیا اردو

پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے 03 ہفتے قبل مورخہ 29.08.2022 کو تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے اڈا چک آر ایس میں محمد وسیم کے ہونے والے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا، مرکزی ملزم رمضان سمیت 4 ملزمان گرفتار

مورخہ 29.08.2022 کو محمد رمضان ولد مشتاق نے پولیس تھانہ سٹی شجاع کو اطلاع دی کہ ہم اپنے بھائی وسیم کے ساتھ اڈا چک آر ایس لاثانی ہوٹل سے کھانا لینے کے لیے آئے تو میرا بھائی وسیم ہوٹل سے کھانا لے کر باہر آیا اور پیدل شجاع آباد روڈ پر جا رہا تھا تو 02 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جو گھات لگا کر کھڑے تھے میرے بھائی پر پسٹل سے فائر کر دیئے اور موقع سے فرار ہوگئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہم اپنے بھائی سے چند قدم کے فاصلے پر پیچھے پیچھے چل رہے تھے جا کر اپنے بھائی کو سنبھالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے اطلاع موصول ہونے پر  بروقت موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا مقتول کے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 588/22 مورخہ 29.08.22 بجرم 302/34 تھانہ سٹی شجاع آباد درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے مرکزی ملزم رمضان ولد ریاض سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں رمضان ولد ریاض قوم آرائیں۔
اکرم ولد رمضان سکنہ فیروز پور قصبہ مڑل۔
عثمان ولد الطاف حسین قوم تھہیم اور مصباح بی بی شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن سلمان لیاقت کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او شجاع آباد محمد رمیض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ قاتل اور مقتول کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا جس وجہ سے ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے محمد وسیم کو قتل کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار