انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف سرچ انجن Ask.com کو تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 1996 میں Ask Jeeves کے نام سے متعارف ہوا تھا اور اس وقت گوگل سے بھی پہلے موجود سرچ انجنز میں شمار ہوتا تھا۔

Ask Jeeves کی خاص پہچان یہ تھی کہ صارفین سوال کی صورت میں اپنی تلاش درج کر سکتے تھے، جو اس دور میں ایک منفرد اور جدید فیچر سمجھا جاتا تھا۔ صارفین قدرتی زبان اور کلیدی الفاظ کے ذریعے معلومات تلاش کرتے تھے۔

2006 میں کمپنی نے اپنے نام سے “Jeeves” ہٹا کر اسے Ask.com کے نام سے ری برانڈ کیا کیونکہ یہ دیگر بڑے سرچ انجنز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا شکار تھا۔

کمپنی کی مالک انٹر ایکٹیو کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی اب اپنی توجہ دیگر شعبوں پر مرکوز کر رہی ہے، اسی لیے Ask.com سمیت سرچ بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق Ask.com یکم مئی 2026 کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ 25 سال کے دوران پلیٹ فارم استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین اور اس پر کام کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار