فرانس کا واضح مؤقف: آبنائے ہرمز کے لیے فوجی کارروائی سے دوبارہ انکار
فرانس نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا حل صرف سفارتی طریقے سے ممکن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اور ایران کو مل کر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہیے، کیونکہ یہی اس مسئلے کا بہترین اور مؤثر حل ہے۔
فرانسیسی صدر کے مطابق فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا جس کا مقصد اور طریقہ کار واضح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے احتیاط اور سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک امن اور استحکام چاہتے ہیں اور کسی بھی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
_2026_05_05_07_56_37_69018308.jpg)


Leave A Comment