ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف مقدمہ درج، پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کی کوشش کا الزام
ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک بغیر نمبر پلیٹ لگژری گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم مبینہ طور پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر تیز رفتاری سے بھگا دی۔
پولیس کے مطابق تعاقب کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی۔
ڈیفنس سی پولیس نے ٹریفک پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، غیر معیاری نمبر پلیٹس اور غیر قانونی نیلی یا سبز بتی کے استعمال کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
_2026_06_07_10_48_39_63933484.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment